Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پی آئی اے کی اعلیٰ عہدیدار نے ریٹائرمنٹ سے بچنے کیلئے تاریخ پیدائش بدل دی

پی آئی اے کی اعلیٰ عہدیدار نے ریٹائرمنٹ سے بچنے کیلئے تاریخ پیدائش بدل دی
February 9, 2019
لاہور ( 92 نیوز) پی آئی اے کی اعلیٰ عہدیدار نے ریٹائرمنٹ سے بچنے کے لئے  عمر تین سال چھوٹی کر لی ۔ ایک جانب تو جعلی دستاویزات پر  ملازمین کی برطرفی کا سلسلہ جاری ہے   تو دوسری جانب دستاویزات میں ہیرپھیر  کرنیوالی خاتون افسر  اعلیٰ عہدے پر تعینات ہے ۔ پی آئی اے کی مینجر مانیٹرنگ اینڈ اسٹینڈرڈ کے عہدے پر تعینات رفعت یاسمین کا ریکارڈ 92 نیوز نے حاصل کر لیا۔ رفعت یاسمین نے ریٹائرمنٹ سے بچنے کیلئے دستاویزات میں تین سال کا ردو بدل کیا ۔  92 نیوز کو حاصل دستاویزات کے مطابق رفعت یاسمین کے پاسپورٹ ، پرانے شناختی کارڈ اور تعلیمی اسناد پر تاریخ پیدائش 24 اکتوبر 1957 درج تھی ۔   ریٹائرمنٹ سے بچنے کیلئے رفعت یاسمین نے اپنی شناختی دستاویزات میں  تاریخ پیدائش 24 اکتوبر1960 کردی۔ ذرائع کے مطابق خاتون افسر کو اعلیٰ افسران کی آشیرباد بھی حاصل ہے ۔