Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پی آئی اے کا چترال سے اسلام آباد آنے والا طیارہ گر کرتباہ ہوگیا

پی آئی اے کا چترال سے اسلام آباد آنے والا طیارہ گر کرتباہ ہوگیا
December 7, 2016

اسلام آباد(92نیوز)چترال سے اسلام آباد آنے والا پی آئی اے کا مسافر طیارہ پی کے 661 ایبٹ آباد میں حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہوگیا ہے، طیارے کے انجن میں خرابی کے باعث حادثہ پیش آیا۔ طیارے کے پائلٹ صالح جنجوعہ جب کہ معاون پائلٹ احمد جنجوعہ ہیں اس کے علاوہ طیارے میں 2 ایئرہوسٹس صدف فاروق اور عاصمہ عادل سوار تھیں، جنید جمشید بھی اہل خانہ کے ہمراہ اس طیارے میں سوار تھے۔

تفصیلات کےمطابق طیارہ آج صبح اسلام آباد سے 45 مسافروں کو لے کر چترال گیا تھا جب کہ طیارے نے شام 4 بج کر 45 منٹ پر اسلام آباد پہنچنا تھا تاہم ٹیک آف  سے کچھ ہی دیر بعد طیارے کا ریڈار سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا، اس سے قبل پائلٹ نے مدد کے لیے ایمرجنسی کال کی تھی جس میں انہوں نے کہا کہ طیارے کا ایک انجن بند ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے انہیں پرواز میں مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مسافر طیارہ حویلیاں کے قریب پہاڑ سے ٹکرانے کے بعد گر کر تباہ ہوا۔  طیارے میں عملے سمیت 47  افراد سوار تھے عینی شاہدین کے مطابق طیارے کو پہاڑ سے ٹکرانے کے بعد گرتے ہوئے دیکھا جس کے بعد آگ کے شعلے بلند ہوئے اور طیارہ مکمل طور پر جل کر راکھ ہوگیا۔ وفاقی وزیرداخہ چودھری نثار نے تمام وفاقی اور صوبائی اداروں کو ریسکیو کے کاموں میں حصہ لینے کی ہدایت کر دی ہے۔ طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں میں چین ،کورین اور آسٹریلین شہری بھی سوار تھے  ۔