Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پی آئی اے پر ہونیوالی سیاست پاکستان کے خلاف ہے : نواز شریف

پی آئی اے پر ہونیوالی سیاست پاکستان کے خلاف ہے : نواز شریف
February 2, 2016
ساہیوال(92نیوز)وزیراعظم نواز شریف  قومی ائیر لائن کے معاملے پر بول اٹھے اور کہا کہ  پی آئی اے میں سیاست ہو رہی ہے  جو  پاکستان کے خلاف  ہے  انہوں نے خبردار کیا کہ ہڑتالیں کرنے والوں کو  نتائج بھگتنا  ہوں  گے اور وہ  ایک سال کے لیے جیل کی ہوا بھی کھائیں گے ۔ تفصیلات کےمطابق وزیراعظم نواز شریف  پہنچے تو تھے ساہیوال کول پاور پراجیکٹ  پر جاری کام کا جائزہ لینے  لیکن  پی آئی اے کی  نجکاری سمیت  دیگر معاملات پر ہونے والی مخالفت پر بات کئے بغیر نہ رہ سکے نجکاری کے خلاف  احتجاج  کو سازش قرار دیتے ہوئے انہوں نے   قومی ائیر لائن کے ہڑتالی  ملازمین کو اس کے ممکنہ نتائج سے   آگاہ کیا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ پی آئی اے میں سیاست ہورہی ہے جو پاکستان کے خلاف ہے جبکہ ہڑتالیوں کو بھی اس کے نتائج بھگتنا ہونگے ۔