Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی آئی اے نے پریمیئرسروس متعارف کرادی ،وزیراعظم نے مسافروں کو ایئرپورٹ پر رخصت کیا

پی آئی اے نے پریمیئرسروس متعارف کرادی ،وزیراعظم نے مسافروں کو ایئرپورٹ پر رخصت کیا
August 14, 2016
اسلام آباد(92نیوز)قومی فضائی سروس کی عظمت رفتہ کی بحالی کی جانب اہم قدم پی آئی اے نے پریمیئر سروس متعارف کرا دی۔ پہلی فلائٹ مسافروں کو لے کر اسلام آباد سے لندن روانہ ہوگئی ،وزیر اعظم نوازشریف نے مسافروں کو ایئرپورٹ پر رخصت کیا،وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ حکومت کے مؤثر نظم و نسق کے باعث پی آئی اے کے حالات بہتر ہو رہے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم نوازشریف  نے پریمیئر سروس کا آغاز یوم آزادی پر کیا،جس کا مقصد مسافروں کی سہولت میں اضافہ کرنا ہے،پہلی پرواز مسافروں کو لے کر لندن گئی تو وزیر اعظم نوازشریف نے مسافروں کو رخصت کیا۔ مسافروں نے نئی سروس پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئےامید ظاہر کی کہ قومی ایئر لائن اب اپنے معیار کو بہترکرے گے،اس موقع پر وزیر اعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ پریمئیر سروس مسافروں کا اعتماد بحال کرنے میں مددگار ثابت ہو گی۔ پی آئی اے حکام نے وزیر اعظم کو نئی سروس کے حوالے سے بریفنگ بھی دی ، اس موقع پرپی آئی اے اور سری لنکا کے حکام بھی موجود تھے۔ پریمیئر سروس کے لیے تین طیارے سری لنکا سے لیز پر لئے گئے ہیں جبکہ عملے کو بھی سری لنکن ماہرین نے تربیت دی ہے۔ نئی سروس میں فضائی میزبانوں کے یونیفارم تبدیل جبکہ کھانے سمیت دیگر سہولیات کو بھی اب گریڈ کیا گیا ہے پریمیئر سروس میں مسافروں کو وائی فائی  کی سہولت میسر ہوگی۔ A