Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پی آئی اے نے مدینہ تا پشاور براہ راست پروازوں کا آغاز کردیا

پی آئی اے نے مدینہ تا پشاور براہ راست پروازوں کا آغاز کردیا
September 19, 2019
مدینہ ( 92 نیوز) پی آئی اے نے ملکی تاریخ میں پہلی بار مدینہ منورہ سے پشاور کےلئے براہ راست پروازوں کا آغاز کردیا، مدینہ سے پی آئی اے کی پہلی پرواز پشاور کے لئے روانہ ہوگئی۔ مدینہ سے پشاور براہ راست پرواز ہرہفتے ہوگی۔ پی آئی اے کے سیلز منیجر محمد ناصر کے مطابق قومی ایئرلائن کی مدینہ منورہ سے پشاور کےلئے پہلی پرواز پرنس محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ کی گئی۔ اس موقع پر مدینہ ایئرپورٹ پر افتتاحی تقریب میں عملے نے پہلی براہ راست پرواز کے مسافروں کے ہمراہ کیک کاٹا۔ پی آئی اے کے مارکیٹنگ منیجر اور اسٹیشن منیجر نے پرواز کے مسافروں کو گلدستے پیش کئے۔ سیلز منیجر نے مدینہ منورہ اور پشاور کے درمیان پروازوں کے آغاز پر ایئروائس مارشل محمد ارشد ملک کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔