Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پی آئی اے نے امریکا سے پہلی براہ راست پرواز کا شیڈول جاری کر دیا

پی آئی اے نے امریکا سے پہلی براہ راست پرواز کا شیڈول جاری کر دیا
May 4, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) پی آئی اے نے امریکا سے پہلی براہ راست پرواز کا شیڈول جاری کردیا ، ذرائع کے مطابق پہلی پرواز 13مئی کو واشنگٹن سے اسلام آباد اڑان بھرے گی۔

پی آئی اے پرواز کیلئے بوئنگ 777 طیارہ استعمال کرے گا۔خصوصی پرواز کے ذریعے امریکا میں پھنسے پاکستانیوں کو لایا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں  پی آئی اے کو تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکا کیلئے براہ راست پروازیں چلانے کی اجازت ملی تھی جس کا مراسلہ  امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ نے جاری کیا تھا۔

سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے چند  ہفتے قبل باضابطہ درخواست دی جس میں لکھا گیا کہ پی آئی اے مہینے میں درجن پروازیں چلا سکتا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ براہ راست پروازوں کی اجازت ملکی سکیورٹی صورتحال میں بہتری، حکومتی پالیسی اور پی آئی اے کےسکیورٹی اقدامات کی عکاس ہے۔

سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے اس ضمن میں وزیر اعظم ، وزیر ہوا بازی اور وزارت خارجہ کے تعاون اور کاوشوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے امریکا کی ریلیف پروازیں چلائے گا جہاں ہزاروں پاکستانی پی آئی اے کے منتظر ہیں۔

پی آئی اے نے کبھی براہ راست امریکا کی پروازیں نہیں چلائیں۔ امریکا آپریشن براہ راست پروازوں کی اجازت نہ ہونے کے باعث پروازیں یورپ یا برطانیہ کے ایئرپورٹس سے سکیورٹی کلیئر ہو کر جاتی تھیں۔