Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پی آئی اے میں سپرنگ فیسٹیول کا آغاز،مسافروں کو تحائف پیش کئے

پی آئی اے میں سپرنگ فیسٹیول کا آغاز،مسافروں کو تحائف پیش کئے
March 7, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) پی آئی اے پر بھی بہار آگئی ، پی  آئی اے میں سپرنگ فیسٹیول کا آغاز کر دیا گیا ۔ فضائی میزبانوں نے  دوران پرواز "پاکستانی  نغمے " پر رقص کرتے ہوئے مسافروں کو تحائف  پیش کرکے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دی۔۔

موسم  بہار کی آمد کے ساتھ ہی  پی آ ئی اے  کی  جانب سے پہلی بار اسپرنگ فیسٹول کاآغاز  کیا گیا۔ پرواز پی کے  304 میں حدیقہ کیا نی کے نغمے  پرفضائی میزبانوں کےرقص نےمسافروں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا  کردیا۔

مسافروں کی خوشی کا اس وقت کوئی ٹھکانہ نہ رہا جب فضائی میزبانوں نے انہیں چوڑیاں اور چاکلیٹس سمیت دیگر تحائف پیش کیے ۔

ترجمان پی آئی کا کہنا ہے  موسم بہار کی آمد پر  مختلف پروگرام ترتیب دئیے ہیں مسافروں کے لئے  مختلف رعایتیں بھی متعارف کرا رہے ہیں  ۔