Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پی آئی اے ملک کی شناخت ،نجکاری تباہ کاری ہے  : فاروق ستار

پی آئی اے ملک کی شناخت  ،نجکاری تباہ کاری ہے  : فاروق ستار
February 7, 2016
کراچی(92نیوز)ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستارنے کہا ہے کہ پی آئی اے ملک کی شناخت ہے حکمرانوں کو پیغام دیتے ہیں کہ نجکاری تباہ کاری ہے ۔ ایم کیوایم پی آئی اے ملازمین کے تمام مطالبات کی حمایت کرتی ہے ۔ تفصیلات کےمطابق کراچی پی آئی اے ہیڈ آفس میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ہمراہ احتجاجی ملازمین سے خطاب میں ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ پی آئی اے ہماری شناخت اور دنیا میں پاکستان کی سفیر ہے  ۔ بچپن میں کاغذ کے جہاز اڑانے والے پی آئی اے کو بھی اسی طرح سمجھتے ہیں ۔ حکمرانوں نے قومی اداروں کا نیلام گھر سجارکھا ہے ایسا نیلام گھر سجنے نہیں دیں گے  ۔ ایم این اے آصف حسنین نے کہا کہ ایم کیوایم نجکاری کے خلاف ملازمین کی جدوجہد میں ساتھ ہے  ۔ ایم کیوایم پی آئی اے ملازمین کے تمام مطالبات کی حمایت کرتی  ہے ۔