Saturday, January 29, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پی آئی اے انتظامیہ فلائٹ آپریشن بحال رکھنے کیلئے سول ایوی ایشن قوانین کی دھجیاں اڑانے لگی

پی آئی اے انتظامیہ فلائٹ آپریشن بحال رکھنے کیلئے سول ایوی ایشن قوانین کی دھجیاں اڑانے لگی
February 9, 2016
لاہور(92نیوز)قومی ایئر لائن کے حکام فلائٹ آپریشن بحال رکھنے کیلئے سول ایوی ایشن قوانین کی دھجیاں ا ڑانے لگےلندن کیلئے پرواز پی کے سیون  فائیو سیون کو صرف ایک سو اکتالیس مسافر بٹھا کر روانہ کردیا گیا اسلام آباد سے پرواز تین مسافر لے کر لاہور پہنچ گئی،ہڑتالی ملازمین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ مسافروں کی زندگی  خطرے میں ڈال رہی ہے۔ تفصیلات کےمطابق پی آئی اے کی نجکاری کیخلاف احتجاج کرنے والے ملازمین ٹس سے مس نہیں ہو رہے تو حکومت بھی فلائٹ آپریشن بحال رکھنے کیلئے ہر حربہ استعمال کر رہی ہے باکمال لوگ لاجواب سروس کی انتظامیہ نے کمال کی پھرتی دکھائی اور لاہور سے لندن کی پرواز میں تین سو تیس مسافروں کی گنجائش کے برخلاف صرف ایک سو اکتالیس مسافر بٹھا کر اڑان بھروا دی دو تہائی جہاز خالی ہونے کی وجہ سے جہاز کا توازن برقرار رکھنے کے لیے کارگو خالی کر دیا گیا اور باسٹھ سیٹوں کو بلاک کردیا گیا  لندن روانہ ہونے والی اس فلائٹ میں جدہ سے آنیوالی ایک فلائٹ کا باسی کھانا لوڈ کر دیا گیا۔ ہڑتالی پی آئی اے ملازمین کا دعوی ہے کہ پی آئی اے حکام فلائٹ آپریشن بحال رکھنے کیلئے سول ایوی ایشن قوانین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں لندن روانہ کی جانیوالی فلائٹ میں کیبن کا عملہ مکمل نہیں تھا۔ پیپلز یونٹی کے سابق رہنما ساجد گجر کا کہنا ہے کہ طیاروں کے ٹربو آئل بروقت تبدیل نہیں ہو رہےکیبن کریو کم ہونے پر پی آئی اے کو بیرون ملک جرمانہ ہو سکتا ہے جہازوں میں انجینئرنگ سہولیات کا مناسب خیال نہ رکھنا سینکڑوں جانیں خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔