Saturday, February 24, 2024

پی آئی سی کی او پی ڈی چھ روز بعد کھول دی گئی

پی آئی سی کی او پی ڈی چھ روز بعد کھول دی گئی
December 17, 2019
لاہور (92 نیوز) پی آئی سی پر وکلاء کے حملے کے بعد  او پی ڈی کو 6 روز کے بعد کھول دیا گیا ،  او پی ڈی فعال ہونے سے مریضوں نے سکھ کا سانس لیا۔ پی آئی سی  کے اندر رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات  ہے  ۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس  کے مطابق آج او پی ڈی میں ایک گھنٹے کے لئے احتجاج کیا جائے گا ، یہ سلسلہ تین روز تک جاری رہے گا ۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مطابق حکومت عملے کو سکیورٹی فراہمی کے لیے قانون سازی کرے،  ایک مریض کے ساتھ ایک تیماردار سمیت دیگر مطالبات مانے جائیں۔