Monday, September 26, 2022

پی آئی اے کے 17 پائلٹس کے لائسنس منسوخ

پی آئی اے کے 17 پائلٹس کے لائسنس منسوخ
کراچی (92 نیوز) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حکومت کی منظوری کے بعد مشکوک لائسنس کے معاملے پر پی آئی اے کے 17 پائلٹس کے لائسنس منسوخ کردیئے ہیں، جبکہ سات پائلٹس کو ملازمت سے فارغ کرنے کیلئے کارروائی شروع کردی ہے۔ پی آئی اے پائلٹس کے مشکوک لائسنس کے معاملہ پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بڑا ایکشن لے لیا۔ حکومت کی منظوری کے بعد پی آئی اے کے 17 پائلٹس کے لائسنس منسوخ کردیئے ہیں جبکہ سات پائیلٹس کو ملازمت سے فارغ کرنے کی کارروائی شروع کردی، جن میں فرسٹ آفیسر بھی شامل ہیں۔ ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے لائسنس منسوخی سے متعلق باضابطہ لیٹر جاری کردیا ہے۔سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق قومی ائیرلائن کے 17 پائلٹس کے لائسنس منسوخ ہونے پر ان کو فارغ کرنے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ معطل ہونے والے پائلٹس کو اپنی صفائی کیلئے 2 ہفتے کے اندر جواب داخل کرنے کی مہلت دی گئی ہے۔ پی آئی اے نے ان 17 پائلٹس کو 2019ء میں ہی ابتدائی تحقیقات کے بعد گراؤنڈ کردیا تھا۔