Friday, December 2, 2022

پی آئی اے کے کباڑ کی نیلامی یونین عہدیداروں نے رکوادی

پی آئی اے کے کباڑ کی نیلامی یونین عہدیداروں نے رکوادی
کراچی(92نیوز)قومی ایئر لائن  کے ناکارہ جہازوں  کے پرزوں کی نیلامی بھی ایک مسئلہ بن گئی اور یونین عہدیدار اس میں  رکاوٹ بن گئےہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے کاٹھ کباڑ کی نیلامی پر یونین عہدیدار آپے سے باہر ہوگئےاور کاٹھ کباڑ  کے ٹھیکیدار کو  ہی پیٹ ڈالاجبکہ ان حالات میں سرکاری حکام بھی بے بس دکھائی دیے۔ ذرائع کے مطابق سی بی اے کے عہدیدار رانا مبشر انجئینرنگ ڈیپارٹمنٹ پہنچے اور کباڑ کی فروخت زبردستی رکواکر شعبے پر قبضہ کرلیا۔ واضح رہے کہ نیلامی کے لیے پیش کئے جانے والا کباڑ انجیئنرنگ ڈیپارٹمنٹ کی منظوری سے نیلام کیاجارہا تھا رانا مبشر نے نیلامی میں اپنا حصہ طلب کیا اور نہ ملنے پر  ہنگامہ کرڈالا ۔ جبکہ پی آئی اے کے ایم ڈی شاہ نواز رحمن  اس موقع پر سی بی اے عہدیدار کے خلاف کارروائی سے ہچکچاتے رہے ۔