Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پی آئی اے کے خسارے نے 28 ارب روپے سالانہ کا ہندسہ عبور کر لیا

پی آئی اے کے خسارے نے 28 ارب روپے سالانہ کا ہندسہ عبور کر لیا
February 7, 2016
اسلام آباد (92نیوز) قومی ایئرلائن کا خسارہ گزشتہ پانچ سال کے دوران ساڑھے آٹھ ارب روپے سے بڑھ کر اٹھائیس ارب روپے سالانہ تک پہنچ گیا ہے۔ پی آئی اے کا مجموعی خسارہ دو سو چوون ارب روپے جبکہ واجبات تین سو بیس ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 92 نیوز نے پی آئی اے کے خسارے کی سرکاری دستاویزات حاصل کرلی ہیں۔ دستاویزات کے مطابق پی آئی اے کی مالی حالت ہر گزرتے سال کے ساتھ بد سے بدتر ہوتی گئی ہے۔ 2010ءمیں پی آئی اے کا سالانہ خسارہ 8 ارب 58 کروڑ روپے تھا جو 2011ءمیں 28 ارب روپے ہوگیا۔ 2012ءمیں قومی ایئرلائن کا خسارہ 30 ارب ہوگیا۔ 2013ءمیں پی آئی اے کے حالات ابتر ہوگئے اور خسارہ 44 ارب 71 کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔ 2014ءمیں پی آئی کا خسارہ 29 ارب 31 کروڑ اور 2015 میں 27 ارب 83 کروڑ روپے ہو گیا ہے۔ قومی ایئرلائن کا مجموعی خسارہ 254 ارب 60 کروڑ جبکہ کل واجبات 320 ارب 40 کروڑ تک پہنچ چکے ہیں۔ پی آئی اے مختلف اداروں کی 174 ارب 60 کروڑ روپے کی مقروض ہے۔ پی آئی اے کو ماہانہ تین ارب روپے کا نقصان ہورہا ہے جبکہ ہر ماہ ایک ارب 10 کروڑ روپے کا سود ادا کیا جارہا ہے۔ 2013ءسے 2015ءتک پی آئی اے کو 21 ارب 60 کروڑ روپے کی مالی امداد فراہم کی گئی ہے مگر حالات جوں کے توں ہیں۔