Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پی آئی اے کے تمام اے ٹی آر طیارے گراؤنڈ کر دیے گئے

پی آئی اے کے تمام اے ٹی آر طیارے گراؤنڈ کر دیے گئے
December 8, 2016

کراچی (92نیوز) پی آئی اے کے تمام اے ٹی آر طیارے گراؤنڈ کر دیے گئے، شعبہ انجینئرنگ تمام طیاروں کی ری چیکنگ کر کے رپورٹ دے گا۔ کلیئر رپورٹ آنے تک طیارے نہیں اڑ سکیں گے۔ تفصیلات کے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے سال 2007 میں شمالی علاقہ جات اور چھوٹے روٹس کے لئے سات 42 اے ٹی آر طیارے فضائی بیڑے میں شامل کئے۔

اے ٹی آرکی سروس شمالی علاقہ جات کے ساتھ ساتھ پاکستان کے چھوٹے روٹس پر بھی شروع کی گئی۔

اس سے قبل پی آئی اے کا ایک اے ٹی آر طیارہ لاہور ایئر پورٹ پر پائلٹ کی غفلت سے رن وے سے نیچےاتر گیا جو تاحال لاہور ایئر پورٹ پر گراونڈ ہے۔ ایک اے ٹی آر طیارہ کراچی ایئر پورٹ پر اپنی انجن کے سائیکل پورے ہونے کے بعد گرائونڈ کر دیا گیا تھا جبکہ پی کے 661 حویلیاں کے قریب حادثے کا شکار ہو گیا جس میں 47افرادکی جانوں کاضیاع ہوا۔

قومی ایئرلائن کے پاس اب چار اے ٹی آر 42 طیارے موجود ہیں جن کوگراونڈ کرنے کے بعدمکمل ری چیکنگ کا بھی حکم دیدیا گیا ہے۔