Sunday, October 2, 2022

پی آئی اے کے افسر نے چہیتوں کو بچانے کیلئے حقائق کیخلاف پریس ریلیز جاری کردی

پی آئی اے کے افسر نے چہیتوں کو بچانے کیلئے حقائق کیخلاف پریس ریلیز جاری کردی
اسلام آباد(92 نیوز)با کمال لوگوں کی   لاجواب سروس کا ایک اور کارنامہ سامنے آگیا ۔ پی آئی اے کے اعلی افسران اور شعبہ تعلقات عامہ نے اپنے چہیتے افسران کو بچانے کیلئے حقائق کے خلاف پریس ریلیز جاری کرنی شروع کر دیں ۔ پی آئی اے کے ڈپٹی جنرل مینیجر سکیورٹی اسد بخاری کے حوالے سے روزنامہ 92 میں چھپنے والی خبر پر پی آئی اے کے تعلقات عامہ کی طرف سے اسے بچانے کیلئے حقائق کے خلاف پریس ریلیز جاری کر دی گئی ۔ پریس ریلیز میں اسد بخاری کو جس کیس میں معطل کیا گیا تھا اس کا بھی ذکر گول کر گئے ،92 نیوز اسد بخاری کی معطلی کا لیٹر سامنے لے آیا ، اسد بخاری کو 21 دسمبر 2017 میں طیارے سے منشیات برآمدگی کے کیس میں معطل کیا گیا تھا ۔ طیارے میں منشیات کس طرح پہنچی سیکورٹی کی غفلت تھی یا ملی بھگت اس پر انکوائری کی جا رہی تھی ۔