Saturday, July 27, 2024

پی آئی اے کی پروازپی کے 782لینڈنگ کے دوران ٹنل سے ٹکرا گئی

پی آئی اے کی پروازپی کے 782لینڈنگ کے دوران ٹنل سے ٹکرا گئی
March 26, 2016
کراچی(92نیوز)ٹورنٹو سے کراچی آنے والی پی آئی اے  کی پرواز سیون ایٹ ٹو لینڈنگ کے دوران ٹنل سے ٹکرا گئی جس سے طیارے کے انجن کو نقصان پہنچا اور دروازے کھل نہ سکنے کی بنا پر مسافر ایک گھنٹہ جہاز میں پھنسے رہے۔ سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پی کے 782 لینڈنگ کے بعد ٹیکسی کرتے ہوئے ایئر پورٹ کی ٹنل نمبر 11 سے ٹکراگئی جس سے بوئنگ ٹرپل سیون طیارے کے بائیں انجن کو نقصان پہنچا حادثہ کی بنا پر  فنی خرابی سے جہاز کے دروازے مقفل ہو گئے  اور مسافر طیارے میں  پھنس گئے ۔ پی آئی اے کے عملے نے ایک گھنٹے بعد سیڑھی لگا کر مسافروں کو باہر نکالا  سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق جہاز کے پائلٹ کا میڈیکل چیک اپ کیا جائے گا  جس سے حادثہ کی وجہ کا تعین کیا جا سکے کہ پائلٹ کی ذہنی اور جسمانی حالت کیا تھی۔