پی آئی اے کی پروازوں کا شیڈول ایک بار پھر بدنظمی کا شکار

کراچی (92نیوز) قومی ائیرلائن پی آئی اے کا شیڈول ایک بار پھر بدنظمی کا شکار ہو گیا۔ 3 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں جبکہ ایک منسوخ کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کا شیڈول حسب روایت آج بھی بدنظمی کا شکار ہو گیا۔
جدہ سے اسلام آباد آنے والی پرواز پی کے 742 سات گھنٹے، لاہور سے جدہ جانےوالی پرواز پی کے 745 چھ گھنٹے اور اسلام آباد سے کراچی آنےوالی پرواز پی کے 373 چھ گھنٹے تاخیر کا شکار ہو گئی جبکہ اسلام آباد سے اسکردو جانےوالی پرواز پی کے 451 منسوخ کر دی گئی۔