Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف ملازمین کی قلم چھوڑ ہڑتال جاری

پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف ملازمین کی قلم چھوڑ ہڑتال جاری
December 21, 2015
کراچی (92نیوز) پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف ملازمین کی قلم چھوڑ ہڑتال جاری ہے اور ملازمین نے دفاتر کی تالہ بندی کر دی ہے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے افسروں کو داخل ہونے سے روک دیا۔ ہڑتال کے باعث پروازوں کا شیڈول متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے صدارتی آرڈیننس کے خلاف احتجاج کا علان کرتے ہوئے قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں صدارتی آرڈیننس کے خلاف بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا گیا۔ اسی سلسلے میں آج پی آئی اے ہیڈ آفس کی تالا بند ی کا بھی اعلان کیا گیا۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی احتجاج کے حوالے سے آگے کے لائحہ عمل کا اعلان بھی آج کرے گی۔ پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے احتجاج کے باعث فلائٹ شیڈول بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔