Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف ملازمین کا احتجاج جاری

پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف ملازمین کا احتجاج جاری
February 1, 2016
کراچی / لاہور / فیصل آباد (92نیوز) پی آئی اے کی نجکاری کےخلاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے احتجاج کو آٹھ روز گزر گئے۔ ملازمین نے دفاتر کی تالہ بندی کر کے آج بھی دھرنا دےدیا۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو کل سے فضائی آپریشن بند کر دیا جائےگا۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کا معاملہ درد سر بن گیا جبکہ مسافر ذہنی اذیت کا شکار ہیں لیکن حکومت اور پی آئی اے ملازمین ٹس سے مس نہ ہوئے۔ لاہور، کراچی ، ملتان اور فیصل آباد میں آج بھی احتجاج جاری ہے اور ملازمین دفاتر کی تالہ بندی کر کے دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔ ل اہور میں ملازمین نے بھرپور احتجاج کیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے نجکاری کو مسترد کر دیا۔ ادھر ملتان میں بھی ملازمین نے دھرنا دیا اور نجکاری کا بل فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ کراچی کی صورتحال بھی کچھ ایسی ہی رہی۔ فیصل آباد میں دفاتر کی تالا بندی بد ستور جاری ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ملازمین کاکہنا ہے کہ حکومت ادارے کو فروخت کر کے ملازمین کے گھروں میں چولہے بجھانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نجکاری کا فیصلہ واپس لے۔ دوسری جانب جاری احتجاج کے باعث مسافروں کی مشکلات بڑھ رہی ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مسائل افہام و تفہیم سے حل کئے جائیں۔ دوسری جانب جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین سہیل بلوچ کا کہنا ہے کہ نجکاری کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔ منگل کی صبح تک حکومت نے مطالبات تسلیم نہ کےے تو فضائی آپریشن مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ہدایت اللہ نے ایئرلیگ کے شمیم اکمل کی علیحدگی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شمیم اکمل نے جلدبازی اور نادانی میں فیصلہ کیا‘ انہیں بہت جلد اپنی غلطی کا اندازہ ہو جائے گا۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ حکومت کچھ بھی کر لے ادارے کی نجکاری اور ملازمین کے روزگار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔