پی آئی اے کی نجکاری کیخلاف ملازمین کی قلم چھوڑ ہڑتال‘ دفاتر کو تالے

کراچی (92نیوز) پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے ادارے کی مجوزہ نجکاری کےخلاف روزانہ کی بنیاد پر قلم چھوڑ ہڑتال شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کیخلاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا ایکشن۔ ایک مرتبہ پھر ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی پی آئی اے دفاتر میں روزانہ کی بنیاد پر قلم چھوڑ ہڑتال شروع کر دی۔
ملازمین نے وفاقی حکومت اور چیئرمین پی آئی اے کےخلاف نعرے بھی لگائے۔ احتجاج کے دوران جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے پی آئی اے ہیڈآفس کے مرکزی دورازے کی تالہ بندی کر دی اور ڈیوٹی پر آنے والے افسران کو دفترمیں داخل ہونے سے بھی روک دیا گیا۔
ہڑتال کے باعث پروازیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے ایئرلیگ کی جانب سے ہڑتال کی مخالفت کرنے کی تردید کر دی اور کہا کہ ایئرلیگ کا ہم سے کوئی اختلاف نہیں۔ سب ایک ہو کر احتجاج کر رہے ہیں۔