Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پی آئی اے کی نجکاری معاشی اصلاحات کیلئے ناگزیر، اداروں کی نجکاری کا فیصلہ 2011 میں پیپلزپارٹی حکومت نے کیا: خرم دستگیر خان

پی آئی اے کی نجکاری معاشی اصلاحات کیلئے ناگزیر، اداروں کی نجکاری کا فیصلہ 2011 میں پیپلزپارٹی حکومت نے کیا: خرم دستگیر خان
February 6, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) وزیرتجارت خرم دستگیرخان نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری معاشی اصلاحات کے لیے ناگزیر ہے۔ یہ نہیں ہو سکتا کہ بجٹ خسارے میں رہے اور عوام ہر سال تیس سے چالیس ارب روپے اپنی جیب سے سبسڈی دیتے رہیں۔ لاہور ایکسپو سنٹر کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان کا کہنا تھا کہ حکومت پی آئی اے کی نجکاری اس طرح کر رہی ہے کہ اس پر پاکستانی عوام کا حق ملکیت بھی باقی رہے اور اس کا معیار بین الاقوامی سطح کی دیگر ایئرلائنز کے برابر کیا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے سمیت دیگر اداروں کی نجکاری کا فیصلہ دو ہزار گیارہ میں پیپلزپارٹی کی حکومت نے کیا تھا۔ افتتاح کے بعد خرم دستگیر خان نے ہنرمند پاکستان نمائش میں لگے مختلف اسٹالوں کا دورہ کیا اور ان سٹالز پر رکھی گئی مصنوعات کو سراہا۔ ایکسپو سنٹر میں چھوٹی صنعتوں کے ساتھ ساتھ کتاب میلہ بھی منعقد کیا گیا ہے جہاں پر عوام کی بڑی تعداد نمائش اور کتاب میلے کو دیکھنے کے لیے آ رہی ہے۔