Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پی آئی اے کی نجکاری روکنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

پی آئی اے کی نجکاری روکنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
February 6, 2016
اسلام آباد (92نیوز) پی آئی اے کی نجکاری روکنے کے لیے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائرکر دی گئی۔ پی آئی اے میں لازمی سروسز ایکٹ کے نفاذ کو بھی چیلنج کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومت پی آئی اے کی نجکاری کرنا چاہتی ہے۔ ادارے کی نجکاری کے فیصلے کے بعد ملازمین نے احتجاج کیا اور ان پر شیلنگ کی گئی۔ اس احتجاج کے دوران دو ملازمین جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کے لیے پارلیمنٹ سے اپوزیشن کی عدم موجودگی میں بل پاس کرایا جو حکومت کی بدنیتی ظاہر کرتا ہے لہٰذا پارلیمنٹ سے پاس کردہ بل واپس کرنے کا حکم دیا جائے اور جب تک درخواست پر فیصلہ نہیں آتا تب تک ادارے کا نظام چلانے کے لیے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج صاحبان پر مشتمل کمیٹی بنانے کا حکم دیا جائے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پی آئی اے کے مستعفی ہونے والے چیئرمین ناصر جعفر کو واپس عہدے پر تعینات کرنے کا حکم دیا جائے۔ حکومت سے اداروں کو فروخت نہ کرنے کا سرٹیفکیٹ لیا جائے اور احتجاج کے دوران جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو معاوضہ دیا جائے۔