Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی آئی اے کی لاہور اور اسلام آباد کے درمیان فضائی سروس بحال

پی آئی اے کی لاہور اور اسلام آباد کے درمیان فضائی سروس بحال
March 5, 2021

لاہور (92 نیوز) پی آئی اے کی لاہور اور اسلام آباد کے درمیان فضائی سروس بحال ہو گئی۔ پہلی پرواز لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوئی۔

ہفتہ وار تین پروازیں چلائی جائیں گی۔ فضائی سروس کورونا وبا کے باعث معطل کی گئی تھی۔ آج صبح پروازوں کی بحالی پر لاہور ایئر پورٹ پر کیک کاٹا گیا۔ اسٹیشن مینجر علی اصغر زیدی اور پی آئی اے عملے نے مسافروں کو الوداع کیا۔ ابتدائی طور پر لاہور اور اسلام آباد کے درمیان دو طرفہ ہفتہ وار پروازیں بروز پیر، بدھ اور جمعہ کو آپریٹ کی جائیں گی۔