Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پی آئی اے کی خصوصی پرواز پاکستانیوں کو عراق سے لیکر اسلام آباد پہنچ گئی

پی آئی اے کی خصوصی پرواز پاکستانیوں کو عراق سے لیکر اسلام آباد پہنچ گئی
May 16, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے حکومت کا ریلیف آپریشن جاری ہے۔ عراق سے 257 پاکستانیوں کو لے کر پی آئی اے کی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی۔ عید سے قبل زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کو واپس لانے کا مشن قومی ائیرلائن کی مختلف ممالک میں پروازیں جاری ہیں۔ پی آئی اے کی خصوصی پرواز 257 پاکستانیوں کو عراق سے لیکر اسلام آباد پہنچ گئی۔ پی کے 710 نے 8 بجکر 30 منٹ پر اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ لینڈ کیا۔ جن پاکستانیوں کو واپس لایا گیا ان میں سے ذیادہ آئل اینڈ گیس سیکٹر میں ملازمت کرتے تھے جو کئی ماہ سے عراق میں محصور تھے۔ ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیم نے مسافروں کی طبی جانچ اور اسکریننگ کی۔ تمام مسافروں کوقرنطینہ منتقل کردیاگیا جہاں سے ٹیسٹ کلیئر آنے پر گھر جانے کی اجازت ہوگی۔ راولپنڈی میں مشتبہ مریضوں کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث مسافروں کو دوسرے اضلاع میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔‎ مسافروں کو سوہاوہ اور جہلم کے قرنطینہ مراکز منتقل کردیا گیا۔