Wednesday, December 7, 2022

پی آئی اے کی تمام بین الاقوامی پروازیں ایک ہفتہ کے لیے منسوخ

پی آئی اے کی تمام بین الاقوامی پروازیں ایک ہفتہ کے لیے منسوخ
اسلام آباد (92 نیوز) حکومت پاکستان کی ہدایات پر پی آئی اے نے اپنی تمام بین الاقوامی پروازیں ایک ہفتہ کے لیے منسوخ کردیں۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی تمام بین الاقوامی پروازوں پر پابندی کا اطلاق ہفتہ 21 مارچ شب 8 بجے سے لے کے 28 مارچ تک ہوگا۔ پروازوں کے منسوخی حکومت پاکستان کی کرونا وائرس کے پھیلائو کے سدباب کے تناظر میں کیا گیا۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مسافروں کو پیش آنے والی دشواریوں کیلئے معذرت خواہ ہیں مگر پرہیز علاج سے بہتر ہے۔ مزید معلومات اور بکنگ کے تبدیلی کیلئے پی آئی اے کال سنٹر سے رابطہ کریں۔