Saturday, July 27, 2024

پی آئی اے کی بیرون و اندرون ملک 19 پروازیں منسوخ

پی آئی اے کی بیرون و اندرون ملک 19 پروازیں منسوخ
January 28, 2017
کراچی(92نیوز)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی بیرون اور اندرون ملک انیس پروازیں منسوخ کردی گئیں  ۔ جہازوں کی کمی کے باعث پراوزیں منسوخ کی گئی ہیں جبکہ ایئر بلیو کی بھی 3 پروازیں کو منسوخ کردیا گیاہے۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی ملک اور اندرون ملک انیس پروازیں منسوخ کردی گئیں،جہازوں کی کمی کے باعث پراوزیں منسوخ کی گئیں  ۔ منسوخ کی گئیں پروازوں میں کراچی سے چائنا ، دبئی  ، اسلام آباد  ، کابل  ، لاہور  ، دہلی  ، پشاور  ، دبئی کی 8 پروازیں اور لاہور سے اسلام آباد ، بہاولپور ، ملتان  ، گلگت  ، سوئی اور کراچی کی 11پروازیں  شامل ہیں ۔ ایئر بلیو کی بھی 3 پروازیں کو منسوخ کردیا گیا منسوخ شدہ پروازوں میں کراچی سے لاہور اور شارجہ کی 3 پروازیں شامل ہیں۔