Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پی آئی اے کی دو پروازیں عمرہ زائرین کو لیکر اسلام آباد پہنچ گئیں

پی آئی اے کی دو پروازیں عمرہ زائرین کو لیکر اسلام آباد پہنچ گئیں
February 7, 2016
اسلام آباد (92نیوز) پی آئی اے کی دو پروازیں جدہ سے معتمرین کو لے کر واپس اسلام آباد پہنچ چکی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دونوں بوئنگ 777 طیاروں میں 725 معتمرین واپس آئے۔ پی کے 7330 پرواز چار سو معتمرین کو لیکر اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچی جبکہ پی کے 760 پرواز 325 معتمرین کو لیکر اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچی۔ چیئرمین پی آئی اے، سیکرٹری ایوی ایشن نے معتمرین کا استقبال کیا۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے فلائٹ آپریشن میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔ دوسرے ہوائی اڈوں سے بھی بتدریج فلائٹ آپریشن شروع ہو جائیگا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ واپس آنے والے پی آئی اے کے عملے کو تحفظ فراہم کررہے ہیں۔ شام تک اسلام آباد ایئرپورٹ سے مزید پروازیں بھی اڑیں گی۔ واضح رہے کہ پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال تاحال جاری ہے جس سے اب تک سیکڑوں پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔