لاہور ( 92 نیوز) پی آئی اے کی آسٹریلیا سے لاہور پرواز پر تعینات پائلٹ اور 3فضائی میزبان بھی کورونا کا شکار ہو گئے ، چاروں ملازمین سی ایم ایچ لاہور منتقل کر دیے گئے ۔
پی آئی اے کی آسٹریلیا سے لاہور کی پرواز پر تعینات پائلٹ اور 3فضائی میزبان بھی کورونا کے شکار ہو گئے ، قومی ایئرلائن کے چاروں ملاًزمین واپسی پر لئے گئے کورونا ٹیسٹ رزلٹ کے منتظر تھے ، ٹیسٹ رزلٹ مثبت آنے پر چاروں کو سی ایم ایچ لاہور منتقل کردیا گیا ۔
کورونا کا شکار فضائی میزبان وقار فاروقی ، صوفیہ شیخ اور احمد عماد ایک ہفتہ قبل خصوصی پرواز پر میلبورن سے لاہور آئے تھے ، پرواز پر تعینات فرسٹ آفیسر شکیل اکرم بھی سی ایم ایچ منتقل کر دیے گئے ۔