Saturday, July 27, 2024

پی آئی اے کا 4 خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ ، غیر ملکیوں کو واپس پہنچایا جائے گا

پی آئی اے کا 4 خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ ، غیر ملکیوں کو واپس پہنچایا جائے گا
March 26, 2020
 کراچی (92 نیوز) پی آئی اے نے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر 4 خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ کر لیا۔ قومی ایئرلائن کی تین پروازیں برطانیہ ، ایک کینیڈا جائے گی ۔ پاکستان میں پھنسے غیر ملکیوں کو واپس پہنچایا جائے گا۔ پی کے 781 بروز جمعہ 27 مارچ کو لاہور سے ٹورنٹو کیلئے روانہ ہو گی۔ پی کے 709 بروز ہفتہ 28 مارچ اسلام آباد سے مانچسٹر روانہ ہو گی۔ پی کے 757 بروز ہفتہ 28 مارچ اسلام آباد سے لندن جائے گی۔ پی کے 9791 بروز ہفتہ 28 مارچ اسلام آباد سے برمنگھم جائے ۔ ترجمان پی آئی اے نے کہا تمام چار پروازیں واپس خالی آئیں گی۔ ان پروازوں پر بکنگ شروع ہو گئی ہے اور پہلے آئیے کی بنیاد پر فروخت جاری ہے۔ ترجمان ٹکٹوں کے حصول کیلئے پی آئی اے اور ایجنٹس کے دفاتر یا کال سینٹر سے رابطہ کریں۔