Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی آئی اے کا شیڈول شدید بدنظمی کا شکار، 3ڈومیسٹک پروازیں منسوخ

پی آئی اے کا شیڈول شدید بدنظمی کا شکار، 3ڈومیسٹک پروازیں منسوخ
August 27, 2015
لاہور(92نیوز)پی آئی اے کا شیڈول شدید بدنظمی کا شکا ر ہوگیا تین ڈومیسٹک پروازیں منسوخ کر دی گئیں  جبکہ کراچی سے دبئی، لاہور سے بیجنگ اور لاہور سے دمام کی پروازیں تاخیر کا شکارہوگئیں ۔ تفصیلات کےمطابق پی آئی اے کا شیڈول شدید بدنظمی کا شکارہوگیا، پشاور سے کراچی، اسلام آباد سے لاہور اور لاہور سے اسلام آباد کی پروازیں منسوخ ہوگئیں جبکہ کراچی سے دبئی کی پرواز تین گھنٹے، لاہور، اسلام آباد، بیجنگ فلائٹ دو گھنٹے اور لاہور سے دمام پرواز دو گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی ۔