Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

طیارہ حادثہ: پی آئی اے کا جاں بحق افراد کی تدفین کیلئے امداد کا اعلان

طیارہ حادثہ: پی آئی اے کا جاں بحق افراد کی تدفین کیلئے امداد کا اعلان
December 8, 2016

لاہور (92نیوز) پی آئی اے نے طیارے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تدفین کے لیے فی کس پانچ لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کر دیا۔ لواحقین کو انشورنس کے پچاس لاکھ روپے بھی ملیں گے۔ تفصیلات کے مطابق حویلیاں میں پیش آنے والے افسوسناک سانحے میں سینتالیس افراد جاں بحق ہوئے جن کی تدفین کے لیے قومی ائیر لائن کی جانب سے امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق مرنے والوں کے لواحقین کو تدفین کے اخراجات کے لئے فی کس 5 لاکھ روپے نقد ادا کیے جائیں گے۔ اس حوالے سے پی آئی اے کے ڈسٹرکٹ مینجرز کو جاں بحق افراد کے گھروں کو جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب جاں بحق افراد کے لواحقین کو انشورنس کی مد میں فی کس 50 لاکھ روپے ملیں گے۔ یہ رقم انشورنس کمپنی ادا کرے گی۔ اس سلسلے میں پی آئی اے مسافروں کی دستاویزات انشورنس کمپنی کو فراہم کرے گی جس کے بعد رقم کی ادائیگی عمل میں آئے گی۔