Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ملکی و غیرملکی پرواز کے کرایوں میں کمی‘ عمرہ ٹکٹیں بھی سستی کر دی گئیں

ملکی و غیرملکی پرواز کے کرایوں میں کمی‘ عمرہ ٹکٹیں بھی سستی کر دی گئیں
February 10, 2016
لاہور (92نیوز) قومی ایئر لائن پی آئی اے نے ملکی وغیر ملکی پرواز کے کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا جس کا اطلاق فوری طور پر ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن پی آئی اے نے ملکی وغیرملکی کرایوں میں کمی کر دی جو فوری طور پر نافذالعمل ہو گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ عمرہ فلائٹ کا کرایہ بھی کم کیا گیا ہے۔ فیصلے کے مطابق کراچی سے اسلام آباد اور لاہور سے کراچی کا ریٹرن ٹکٹ سات ہزار پانچ سو روپے جبکہ عمرے کیلئے لاہور سے کرایہ چون ہزار پانچ سو اور کراچی سے عمرہ فلائٹ کا ٹکٹ چوالیس ہزار روپے ہو گا۔