پی آئی اے نے ایسوسی ایشنز کیساتھ تمام ورکنگ ایگریمنٹ منسوخ کردئیے

لاہور (92 نیوز) پی آئی اے نے ایسوسی ایشنز کے ساتھ تمام ورکنگ ایگریمنٹ منسوخ کردئیے۔
پی آئی اے کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پالپا، ساسا، سیپ ، آٹاپ اور پکا کی مینجمنٹ سے بارگیننگ کرنے کی غیر قانونی حیثیت ختم کردی گئی۔ صرف ریفرنڈم جیتی یونین بحیثیت سی بی اے آئینی حیثیت میں رہ کر کام کرسکے گی۔
ایسوسی ایشنز نے بغیر کسی آئینی حیثیت کے انتظامیہ سے اپنے اپنے جائز و ناجائز مطالبات منوانے کیلئے گروہ بنائے ہوئے تھے۔