پی آئی اے نے امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی اجازت دینے کی درخواست کر دی
کراچی (92 نیوز) پی آئی اے نے امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی اجازت دینے کی درخواست کر دی ۔
سی ای او پی آئی اے نے امریکی سفارتخانے کو لکھے خط میں کہا کہ امریکا کے لیے پی آئی اے کو پروازیں چلانے کے لئے پاکستانیوں کی طرف سے پیغام مل رہے ہیں۔ پی آئی اے کو امریکا میں پھنسے پاکستانیوں کی بہت درخواستیں ملی ہیں۔ امریکا میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے موجودہ پی آئی اے انتظامیہ پروازیں چلانے کی خواہش رکھتی ہے۔ امریکا میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے فلائٹ آپریشن کی اجازت دی جائے۔
انہوں نے کہا پی آئی اے کو لاس اینجلس ، شکاگو ، ڈیلاس اور نیویارک کے لیے براہ راست پروازیں چلانے کی اجازت دی جائے۔
گزشتہ دور حکومت میں پی آئی اے انتظامیہ نے خسارہ بتا کر امریکا کے لیے براہ راست پروازیں بند کر دی تھیں۔