پی آئی اے نےعمرہ زائرین کیلئے کرایوں میں دس فیصد کمی کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(92نیوز)پی آئی اے نے عمرہ زائرین کے لئے کرایوں میں 10فیصد کمی کا اعلان کر دیا ہے، کرایوں میں کمی کا اطلاق 24 جنوری سے ہو گا۔
پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق پی آئی اے نے عمرہ زائرین کی سہولت کے لئے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے،کرایوں میں کمی کا اطلاق مکہ اور مدینہ منورہ کے لئے ہوگا، ترجمان کے مطابق لاہور، اسلام آباد، پشاور، سیالکوٹ ، فیصل آباد، اور ملتان سے مدینہ منورہ کا کرایہ 49ہزارایک سو روپے اور مکہ کا کرایہ 44ہزار ایک سو کر دیا گیا ہے، ترجمان کے مطابق کراچی اور کوئٹہ سے مدینہ منورہ کا کرایہ 39ہزار ایک سو اور مکہ کے لیے کرایہ 34ہزار ایک سو کر دیا گیا ہے۔