Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

'پی آئی اے ملازمین کے قتل عام سے آمروں کی یاد تازہ ہو گئی '

'پی آئی اے ملازمین کے قتل عام سے آمروں کی یاد تازہ ہو گئی '
February 3, 2016
اسلام آباد (92نیوز) پی آئی اے کی نجکاری کیخلاف تمام اپوزیشن جماعتیں سیاسی اختلافات بھلا کر اکٹھی ہو گئیں۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا کہ کل پی آئی اے کے ملازمین کا قتل عام کر کے آمروں کی یاد تازہ کر دی گئی۔ شاہ محمود قریشی نے کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف چھ فروری سے ملک بھر میں احتجاج شروع کررہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے ملازمین سے اظہار یکجہتی کے لئے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین اور رہنما بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر احتجاجی ملازمین کے دھرنے میں شریک ہوئے۔ دھرنے سے خطاب میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت طالبان سے لڑنے کی بجائے نہتے مزدروں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ نواز شریف وہ سب کچھ کر رہے ہیں جو ماضی میں ڈکٹیٹر کرتے رہے ہیں۔ مظاہرین سے خطاب میں تحریک انصاف کے سینئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت کی نیت میں کھوٹ ہے۔ تحریک انصاف پی آئی اے ملازمین کے ساتھ حکومتی عزائم ناکام بنائے گی۔ شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف سن لو اگر تم نے نجکاری کا عمل نہ روکا تو پوری قوم نواز شریف کے استعفے کا مطالبہ کریگی۔ خیال رہے کہ پی آئی اے ملازمین کا احتجاج دس روز سے جاری ہے۔ کل سے آج تک 42 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔ مظاہرے کے بعد کراچی میں جاں بحق ہونے والے پی آئی اے ملازمین کی غائبانہ نماز جنازہ بھی اداکی گئی۔