Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال‘ نجی ایئرلائنز نے کرائے دگنا کر دیے

پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال‘ نجی ایئرلائنز نے کرائے دگنا کر دیے
February 3, 2016
لاہور (92نیوز) حکومت اور قومی ائیر لائن کے ملازمین آمنے سامنے۔ نجی ائیر لائنز نے مسافروں کو لوٹنا شروع کردیا۔ نجی ائیر لائنز کمپنیوں نے کرایوں میں 100 فیصد سے زائد اضافہ کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے ملازمین کے احتجاج کے باعث قومی ائیر لائن کی پروازیں منسوخ ہونے کے بعد نجی ائیر لائنز کمپنیوں نے کرایوں میں 100 فیصد سے زائد اضافہ کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شاہین ائیر لائن نے اسلام آباد سے کراچی کا یکطرفہ کرایہ 8 ہزار سے بڑھا کر 16 ہزار کردیا ہے جبکہ کراچی سے لاہور کا یکطرفہ کرایہ 9500 سے بڑھا کر 19 ہزار کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اسی طرح ائیر بلیو نے ڈومیسٹک اور بین الاقوامی پروازوں کا کرایہ بھی دگنا کردیا ہے۔ ائیر بلیو نے اسلام آباد سے کراچی تک کا یکطرفہ کرایہ 8 ہزار سے بڑھا کر 17 ہزار جبکہ جدہ سے اسلام آباد تک کا کرایہ 25 ہزار سے بڑھا کر 55 ہزار کردیا گیا ہے۔ ائیر بلیو نے کراچی سے اسلام آباد اور اسلام آباد سے کراچی کے لیے بکنگ بند کردی۔