Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پی آئی اے ملازمین کو رواں ماہ تنخواہوں کی ادائیگی کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ

پی آئی اے ملازمین کو رواں ماہ تنخواہوں کی ادائیگی کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ
February 9, 2016
کراچی (92نیوز) جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے احتجاج اور فلائٹ آپریشن کی بندش نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کا جنازہ نکال دیا۔ 2 ارب60 کروڑ کا نقصان اٹھانے پر تنخواہوں کی ادائیگی بھی خطرے میں پڑ گئی۔ تفصیلات کے مطابق جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے احتجاج اور فلائٹ آپریشن کی بندش پر پی آئی اے کا مالی بحران شدت اختیار کر گیا۔ ادارہ آٹھ روز میں دوارب ساٹھ کروڑ کا نقصان اٹھا چکا ہے۔ ہر گرزتا دن اور ہر گزرتا لمحہ قومی ایئرلائن کو بتیس کروڑ کا ٹیکا لگا رہا ہے جو ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی میں بھی دیوار بن گیا ہے۔ احتجاج سے قبل یومیہ بنیادوں پر پی آئی اے کی ملکی وغیرملکی ایک سو بیس پروازیں روانہ ہوا کرتی تھیں جن کی تعداد کم ہو کر پچیس پروازوں تک محدود ہو گئی ہے۔ بکنگ آفس بند ہونے پر ادارے کو اب تک ایک ارب دس کروڑ کا نقصان ہو چکا ہے۔ اس کے علاوہ قرضوں پر سود کی مد میں بینکوں کو تین کروڑ روپے بھی ادا کرنے ہیں۔ قومی ایئرلائن کو ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے ایک ارب دس کروڑ جبکہ تیل اور دیگراخراجات کی مد میں تین ارب روپے درکار ہیں تاہم فلائٹ آپریشن کی بندش سے انتظامیہ شدید مشکلات کا شکار ہے۔