Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پی آئی اے ملازمین کا ملک گیر احتجاج‘ 200 سے زائد پروازیں منسوخ

پی آئی اے ملازمین کا ملک گیر احتجاج‘ 200 سے زائد پروازیں منسوخ
February 3, 2016
اسلام آباد / کراچی / لاہور (92نیوز) احتجاج‘ دھرنا اور نعرے‘ پی آئی اے ملازمین ڈٹ گئے۔ ملک بھر میں فلائٹ آپریشن بند‘ لاجواب سروس کی ملک بھر میں دوسو سے زائد قومی اور بین الاقومی پروازیں منسوخ‘ عمرہ زائرین بھی پریشان‘ احرام پہنے ہوٹلز میں پرواز کی روانگی کے منتظر۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد‘ لاہور‘ کراچی‘ فیصل آباد‘ کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں پی آئی اے ملازمین نے اپنے دو ساتھیوں کی ہلاکت کیخلاف احتجاجاً ہڑتال کر دی۔ اسلام آباد میں پی آئی اے ملازمین کے احتجاج کے باعث اندرون اور بیرون ملک جانے والی 38 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جن میں بیرون ملک جانے اور آنے والی پروازیں بھی شامل ہیں۔ دبئی ، جدہ‘ دوہا‘ بیجنگ‘ لندن جانے اور آنے والی پی آئی اے کی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ اندرون ملک جانے والی کئی پروازیں بھی منسوخ کی گئیں۔ لاہور میں بھی پی آئی اے ملازمین نے کام چھوڑ ہڑتال کر دی جبکہ قومی ائیر لائن کی تمام پروازوں کی روانگی منسوخ ہو گئی ہے۔ ایجرٹن روڈ پر واقع ٹکٹنگ سنٹر میں میں عملہ ڈیوٹی پر پہنچا مگر کام کرنے سے انکار کر دیا اور اسمبلی میں اکٹھے ہو گئے۔ اس دوران وہاں ٹکٹ کے حصول کے لیے آنے والے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر قومی ائیر لائن کے کاونٹر خالی پڑے ہیں جبکہ پی آئی اے کی تمام پروازوں کی روانگی منسوخ کر دی گئی ہے جس کے باعث مانچسٹر، اوسلو، دبئی سمیت مختلف ممالک کی طرف جانے والی پروازیں روانہ نہ ہو سکیں۔ فیصل آباد میں بھی فلائٹ آپریشن معطل رہا اور اندرون اور بیرون ممالک جانے والی پروازیں منسوخ ہو گئیں۔ پشاور ایئرپورٹ پر بھی آنے اور جانے والی پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں‘ پی آئی کے کاو¿نٹرز سے عملہ غائب رہا۔ ملک بھر کی طرح کوئٹہ میں بھی پی آئی اے کے ملازمین کا ادارے کی نجکاری اور کراچی میں اپنے ساتھیوں کی ریلی پر انتظامیہ کی جانب سے فائرنگ اور واقعہ میں جاں بحق ملازمین پر احتجاج کیا جارہا ہے۔ بکنگ آفس‘ کارگو سروس سمیت تمام دفاتر میں تالا بندی کی گئی۔