Saturday, July 27, 2024

پی آئی اے ملازمین کا قتل‘ تفتیشی ٹیم کا جائے وقوعہ کا دورہ‘ شواہد اکٹھے کیے

پی آئی اے ملازمین کا قتل‘ تفتیشی ٹیم کا جائے وقوعہ کا دورہ‘ شواہد اکٹھے کیے
February 7, 2016
کراچی (92نیوز) قانون نافذ کرنے والے ادارے کی تفتیشی ٹیم نے کراچی میں پی آئی اے ملازمین کے قتل سے متعلق جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور شواہد حاصل کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پی آئی اے نجکاری کے خلاف احتجاج کے دوران فائرنگ سے جاں بحق دو ملازمین کے قتل سے متعلق قانون نافذ کرنے والے ادارے کی تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ اس دوران تفتیشی ٹیم میں شامل افسران نے جائے وقوعہ سمیت اطراف کی آبادی اور پٹرول پمپ کا جائزہ بھی لیا۔ تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ پر کرائم سین کی پیمائش کی اور شواہد حاصل کئے جو قانون نافذ کرنے والے ادارے کی تفتیش میں مددگار ثابت ہوں گے۔ نجکاری کے خلاف احتجاج کے دوران فائرنگ سے پی آئی اے ملازم عنایت رضا اور سلیم اکبر جاں بحق ہو گئے تھے جس کے بعد جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین سہیل بلوچ نے وفاقی وزیر پرویز رشید، مشاہداللہ خان، شجاعت عظیم، بریگیڈئر ریٹائرڈ آصف اور مقصود عرف ماما کے خلاف قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کرایا تھا۔