Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پی آئی اے ملازمین پر لاگو لازمی سروس ایکٹ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

پی آئی اے ملازمین پر لاگو لازمی سروس ایکٹ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
February 3, 2016
لاہور (92نیوز) ملک بھر میں پی آئی اے کے ملازمین مجوزہ نجکاری کے حکومتی فیصلے کیخلاف سراپا احتجاج ہیں تو دوسری طرف پی آئی اے ملازمین پر لاگو لازمی سروس ایکٹ کے نفاذ کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے روبرو اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی ہے جس میں پی آئی اے ملازمین پر لازمی سروس ایکٹ کے نفاذ کو چیلنج کیا گیا۔ درخواست میں اعتراض اٹھایا گیا کہ حکومت نے پی آئی اے ملازمین پر لازمی سروس ایکٹ کا نفاذ کر کے غیرآئینی اقدام اٹھایا ہے کیونکہ ملازمین کو احتجاج سے روکنا آئین کے منافی ہے۔ درخواست میں یہ قانونی نکتہ بھی اٹھایا گیا کہ لازمی سروس ایکٹ کا نفاذ اس وقت ہو سکتا ہے جب ریاست کی سالمیت کو خطرہ ہو۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ پی آئی اے کے ملازمین پر لازمی سروس ایکٹ کا نفاذکالعدم قرار دیا جائے۔