Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی آئی اے مسافروں کا سامان ابوظہبی بھول آئی

پی آئی اے مسافروں کا سامان ابوظہبی بھول آئی
October 10, 2015
پشاور (92نیوز) پی آئی اے انتظامیہ کی نااہلی، ابوظہبی سے پشاور آنے والی پروازپی کے 218 کے متعدد مسافروں کا سامان ابوظہبی میں آف لوڈ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سامان ساتھ نہ آنے پر مسافروں کو سخت مشکلات اور ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑا۔ پی آئی اے انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے مسافر پشاور ائرپورٹ پر سراپا احتجاج بن گئے۔ احتجاج کے دوران پی آئی اے حکام سے تلخ کلامی بھی ہوئی۔ مسافروں کا کہنا تھا کہ اکثر مسافروں نے پشاور شہر سے دور جانا ہے۔ کل دوبارہ سامان کے لئے آنا مشکلات کا باعث ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات کم گنجائش کے اے 320 طیارے سامان کی آف لوڈنگ کے باعث بن رہے ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔