پی آئی اے طیارہ حادثہ کے 87 شہداء کی شناخت ہوگئی

کراچی (92 نیوز) پی آئی اے طیارہ حادثہ کے 87 شہداء کی شناخت ہوگئی، محکمہ صحت سندھ کے مطابق 86 میتیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں، طیارہ حادثہ میں 97 افراد شہید ہوئے۔
ادھر دوسری جانب کراچی میں پی آئی اے کا طیارہ حادثہ تحقیقات کرنے والی فرانسیسی ٹیم واپس روانہ ہوگئی، اہرین اہم شواہد، ویڈیو اور تصاویر بھی ساتھ لے گئے ہیں۔
ماہرین کی ٹیم فلائٹ ڈیٹاریکارڈر،کاک پٹ وائس ریکارڈ اوردیگرسامان ساتھ لیکر گئی ہے، دوپاکستانی ماہرین بھی ٹیم کے ساتھ ہیں۔
دوسری جانب سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی چھ رکنی ٹیم نے طیارہ حادثہ میں تباہ حال مکانوں کاجائزہ لیا ۔ ڈائریکٹر ایس بی سی اے علی مہدی نے بتایاکہ حادثے میں اٹھارہ مکانات کو نقصان پہنچا۔