Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پی آئی اے سے حج و عمرہ کرایوں میں تبدیلی کی وجوہات مانگ لی گئیں

پی آئی اے سے حج و عمرہ کرایوں میں تبدیلی کی وجوہات مانگ لی گئیں
April 11, 2016
کراچی (92نیوز) پبلک اکاونٹس کمیٹی نے پی آئی اے میں غیرملکی چیف آپریٹنگ آفیسرکی تعیناتی‘ 5سالہ بھرتیوں کاریکارڈ اور حج وعمرہ کرایوں میں تبدیلی کی وجوہات طلب کر لی۔ تفصیلات کے مطابق پبلک اکاونٹس کمیٹی ایکشن میں آ گئی اور اسے بالآخر پی آئی اے کی جانچ پڑتال کاخیال آگیا۔ پی آئی اے انتظامیہ سے غیرملکی چیف آپریٹنگ آفیسر کی تعیناتی‘ بھرتی کا اشتہار شائع نہ کرنے‘ قابلیت‘ تجربے‘ تنخواہ اور مراعاتی پیکیج کی تحریری وضاحت طلب کرلی۔ پی اے سی نے ادارے میں پانچ سال کے دوران ہونے والی بھرتیوں کا ریکارڈ‘ ڈائریکٹرز‘ جنرل مینجرز کی تعداد اور تنخواہ اسکیل کی تفصیلات بھی پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ پبلک اکاونٹس کمیٹی نے تین سالوں میں طیاروں کی نشستوں کی تعداد‘ ملکی وغیرملکی روٹس اور فیول کھپت کا تقابلی جائزہ بھی طلب کر لیا۔ اس کے علاوہ پی اے سی نے حج اور عمرہ کرایوں میں تبدیلوں کی وجوہات سے بھی آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔