Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی آئی اے خسارہ کیس ،قومی ایئر لائین میں 4795 افراد کی بھرتیوں کا انکشاف

پی آئی اے خسارہ کیس ،قومی ایئر لائین میں 4795 افراد کی بھرتیوں کا انکشاف
August 6, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ میں پی آئی اے خسارہ معاملہ پر جمع کرائی گئی رپورٹ میں بڑے پیمانے پر بھرتیوں کا انکشاف  ہوا جس کے مطابق دس سالوں میں قومی ایئر لائین میں 4795 افراد کو بھرتی کیا گیا ۔ تحریک انصاف کے وکیل رہنما نعیم بخاری نے  پی آئی اے کی جانب سے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرائی۔ رپورٹ کے مطابق دس سالوں میں قومی ایئر لائین میں 2008  سے 2013 تک 3917 افراد کو قومی ائیر لائین میں بھرتی کیا گیا جبکہ 2014  سے 2017 تک 878 افراد کو پی آئی اے میں بھرتی کیا گیا ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ خسارے میں چلتی ائیر لائین میں بڑی پیمانے پر سیاسی بھرتیاں ہوئیں جبکہ قومی ایئر لائین کو خسارہ سے نکالنے اور بحالی کا کوئی پروگرام نہیں بنایا گیا ۔