Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے مقدمہ قتل کے اندراج کیلئے درخواست جمع کرا دی

پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے مقدمہ قتل کے اندراج کیلئے درخواست جمع کرا دی
February 3, 2016
کراچی (92نیوز) جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف احتجاج کے دوران قتل کا مقدمہ درج کرنے کے لئے ملیر عدالت میں درخواست دائر کردی۔ تفصیلات کے مطابق جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین سہیل بلوچ کی جانب سے پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف احتجاج کے دوران قتل کا مقدمہ درج کرنے کے لیے ملیر عدالت میں درخواست دائر کردی ۔ درخواست ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر کی عدالت میں دائر کی گئی۔ درخواست میں وفاقی اور صوبائی حکومت کو قتل کے مقدمے میں نامزد کرنے کے لیے فریق بنایا گیا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ پرامن مظاہرین کے اوپر حکومت کی ایما پر تشدد کیا گیا جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں پی آئی اے کے دو ملازم عنایت رضا اور سلیم اکبر جاں بحق ہوئے۔ اس واقعے میں بہت سے ملازمین زخمی بھی ہوئے۔ ایس ایچ او ایئرپورٹ واقعے کی ایف آئی آر درج نہیں کر رہا۔ عدالت ایس ایچ او ایئر پورٹ کو حکم دے کہ وہ واقعے کی ایف آئی آر درج کریں۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وزیر اعظم کے مشیر شجاعت عظیم ، مشاہد اللہ ، عرفان الٰہی بریگیڈئر ریٹائرڈ آصف اور دیگر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جائے۔ عدالت نے ایس ایچ او ایئرپورٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جمعرات تک جواب طلب کرلیا۔