Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پی آئی اے بحران پر وفاقی دارالحکومت میں اعلیٰ سطح بیٹھک

پی آئی اے بحران پر وفاقی دارالحکومت میں اعلیٰ سطح بیٹھک
February 8, 2016
اسلام آباد (92نیوز) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ قومی ادارے پی آئی اے کی بحالی کے لیے اقدامات جاری رکھیں گے۔ کسی کے دباو میں نہیں آئیں گے۔ سڑکوں پر آنے والے پہلے بھی ناکام ہوئے اب بھی ناکامی ان کا مقدر ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرا عظم نواز شریف کی زیر صدارت پی آئی اے سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزراءپرویز رشید‘ چوہدری نثار، اسحاق ڈار، گورنر کے پی کے سردار مہتاب‘ سینیٹر مشاہد اللہ خان، شجاعت عظیم سمیت سیکرٹری ایوی ایشن نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر اعظم کو پی آئی اے کی موجودہ صورتحال اور جزوی آپریشن کی بحالی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ چیئرمین پی آئی اے عرفان الٰہی نے بریفنگ میں بتایا کہ دفاتر کی تالہ بندی ختم ہو چکی ہے، ملازمین کی دفاتر میں واپسی بھی جاری ہے۔ لازمی سروس ایکٹ کے نفاذ کے بعد ذمہ داریاں انجام نہ دینے والے ہڑتالی ملازمین کو نوٹس بھی جاری کیے گئے ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ پی آئی اے آپریشنز کی بحالی کے لیے کوششیں قابل ستائش ہیں۔ قومی ادارے کی بحالی کے لیے اقدامات جاری رکھیں گے۔ کسی کے دباو¿ میں نہیں آئیں گے۔ پی آئی اے کے معاملے پر بعض سیاسی جماعتیں سیاست چمکا رہی ہیں۔ سڑکوں پر آنے والے پہلے بھی ناکام ہوئے اب بھی ناکامی ان کا مقدر ہے۔ ماضی کی حکومتوں نے پی آئی اے اور دیگر اداروں کو تباہی سے دوچار کیا۔