Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی آئی اے انتظامیہ کا ایک اور کمال ، پچاس عازمین حج کو چھوڑ کر پرواز روانہ

پی آئی اے انتظامیہ کا ایک اور کمال ، پچاس عازمین حج کو چھوڑ کر پرواز روانہ
August 12, 2018
کراچی (92 نیوز) پی آئی اے انتظامیہ نے ایک اور کارنامہ انجام د ے دیا۔ عازمین حج کے لئے بڑے طیارے میں بکنگ کی اور چھوٹا طیارہ سعودی عرب روانہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق پچاس سے زائد عازمین حج کو ائیرپورٹ پر چھوڑ کر پرواز سعودی عرب روانہ کر دی گئی۔ عازمین حج میں خواتین بچے اور بزرگ  بھی شامل ہیں۔ صبح سویرے ائیرپورٹ پر پہنچنے والے عازمین حج احرام باندھے ائیرپورٹ پر موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ کی حرکت پر مسافروں نے شدید احتجاج کیا۔ مسافروں کو آج شب پی کے 731 کے ذریعے سعودی عرب روانہ کیا جائے گا۔