Saturday, July 27, 2024

پی آئی اے انتظامیہ احتجاج کے باوجود دس پروازیں آپریٹ کرنے میں کامیاب

پی آئی اے انتظامیہ احتجاج کے باوجود دس پروازیں آپریٹ کرنے میں کامیاب
February 7, 2016
کراچی(92نیوز)پی آئی اے کی آج دس پروازیں آپریٹ ہوچکی ہیں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ  فلائٹس سیفٹی قوانین کو بالائے طاق رکھ کر فضائی آپریشن کیا جارہا ہے تاہم  ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ادارے کے پاس مطلوبہ افرادی قوت موجود ہے اور تمام عالمی قوانین کا خیال  رکھا جارہا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق پی آئی اے انتظامیہ احتجاج کے باوجود دس پروازیں آپریٹ کرنے میں کامیاب ہوگئی اسلام آباد لاہور اور گلگت کے ایئر پورٹس سے پروازوں نے اڑان بھری ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم ڈی پی آئی اےکاخواب دیکھنےوالے ڈائریکٹر فلائٹ آپریشن سیفٹی قوانین کو بالائے طاق رکھ کر پروازیں آپریٹ کیں ادارے کو معاون پائلٹس کی عدم دستیابی اورکیبن کریوکی کمی کا سامنا ہے ۔ پی آئی اے افسران کےغیرقانونی اقدامات انٹر نیشنل سول ایوی ایشن کےنوٹس میں آنےپرپاکستان سول ایوی ایشن کوپابندیوں کاسامناکرناپڑ سکتا ہے،ترجمان پالپاکاکہنا ہےکہ فلائٹ سیفٹی سرٹیفیکیشن کومذاق بناکرایک بارپھر قومی ساکھ داوپرلگائی جارہی ہے۔ ادھرترجمان پی آئی اے کہتے ہیں اتوار کے روز دس پروازیں آپریٹ کی جاچکی ہیں ان کا دعویٰ تھا کہ پی آئی اے کو اسٹاف کی قلت کا سامنا ہے تمام شعبوں میں متعلقہ افرادی قوت موجود ہے فلائٹ سیفٹی کے عالمی قوانین اور اسٹاف کے آرام کابھی خیال رکھا جارہا ہے۔ ترجمان کے مطابق ہڑتال کی وجہ سے دو فروری سے اب تک چھے سو فلائٹس کینسل ہوچکی ہیں  دوسری جانب ترجمان سول ایوی ایشن نے ترجمان کے مؤقف کی تائید کی ہے ۔