Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پی آئی اے احتجاج کے پیچھے اپوزیشن جماعتیں ہیں: وزیراطلاعات

پی آئی اے احتجاج کے پیچھے اپوزیشن جماعتیں ہیں: وزیراطلاعات
February 4, 2016
لاہور (92نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے پی آئی اے احتجاج کے پیچھے اپوزیشن جماعتوں کو قرار دیدیا۔ انہوں نے کہا بحران کے خاتمہ کیلئے کوششیں کر رہے ہیں۔ چھ سو ارب روپے کا نقصان برداشت نہیں کر سکتے۔ مسافروں کو خواری سے بچانے کیلئے دیگر ائیر لائنز سے منزل تک پہنچانے کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں کتاب میلے کے افتتاح کے بعد پرویز رشید نے میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ پی آئی اے ملازمین نے بزور طاقت ہڑتال کروانے کی کوشش کی جس سے سانحہ کراچی ہوا۔ قاتلوں کو انجام تک پہنچائیں گے۔ پی ٹی آئی الیکشن میں کہتی تھی کہ جیت کر پی آئی اے کی نجکاری کرینگے اور آج نجکاری کیخلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ پرویز رشید نے عمران خان کو ایک مرتبہ پھر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وہ قوم کو دھرنے کا حساب دیں ۔ وہ کہتے تھے کہ پل اور سڑکیں بنانے سے روزگار اور صحت نہیں ملتی‘ میں کہتا ہوں ملتی ہے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے وزیر اعظم کے ساتھ جیپ میں بیٹھنے کے سوال پر وہ کچھ لمحے خاموش رہے اور کہا کہ جنرل صاحب نے اپنے فرائض آئین کی حدود میں مستحسن طریقے سے ادا کئے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم لازمی سروس ایکٹ لگاتے ہیں تو خورشید شاہ اسے کالا قانون کہتے ہیں جبکہ ذوالفقار علی بھٹو اور آصف علی زرداری نے بھی اس قانون کا استعمال کیا۔